راولپنڈی
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،
جاتلی پولیس نے دو شراب سپلائرز کو گرفتار کرلیا، بھاری مقدار میں شراب برآمد،
ملزم شہباز اور بلال سے 1500 بوتل دیسی شراب برآمد ہوئی،
ملزمان نے جاتلی اور گوجرخان کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے کا انکشاف کیا،
ملزمان کی گرفتاری اور شراب کی بھاری کھیپ کی برآمدگی پر ایس پی صدر کی ایس ایچ او جاتلی اور پولیس ٹیم کو شاباش،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی صدر
منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی صدر