تھانہ کورال میں تعینات اے ایس آئی محمد افضل ایک بہترین انویسٹیگیشن آفیسر ہیں تفتیش کرنے کے طریقہ کو بہترین سمجھتے ہیں انہوں نے رورل زون میں جاری ڈکیت راج چوری اور اغواء اور قبضہ گروپوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی

 
0
131

اسلام آباد 02 جنوری 2022 (ٹی این ایس): تھانہ کورال میں تعینات اے ایس آئی محمد افضل ایک بہترین انویسٹیگیشن آفیسر ہیں تفتیش کرنے کے طریقہ کو بہترین سمجھتے ہیں انہوں نے رورل زون میں جاری ڈکیت راج چوری اور اغواء اور قبضہ گروپوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی ہیں اور ان جرایم کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے کئی ڈکیت گروہوں کو گرفتار کیا متعدد مشکل کیسز کو چیلنج سمجھ کر بہترین نتائج دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چُکے ہیں۔ ایسے آفیسر اسلام آباد پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں سول سوسائیٹی اور عام شہریوں نے آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس سے مطالبہ کیا ہے کے اسلام آباد کے ایسے قابل آفیسروں کو ایک تقریب کر کے جس طرح غازیوں کا ہیڈ کوارٹر میں پروگرام کر کے میڈیا کے سامنے ان کی عزت افزائی کی گئی ہے اسی طرح ان کو بھی میڈیا کے سامنے لا کر ان کو بھی تعریفی سندوں اور انعامات سے نوازا جائے تا کے ایسے محنتی آفیسروں کے حوصلے مزید بڑھیں اور وہ فعال ہو کر مزید جنگجو ہو کر کرایم کو جڑ سے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں