اسلام آباد(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ ہمُک اختر زمان کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

 
0
44

اسلام آباد

ایس ایچ او تھانہ ہمُک اختر زمان کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، منشیات ایک لعنت ہے جو معاشرے کا نا سور بن چکی ہے۔
سب انسپکٹر اختر زمان منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالورنس پالیسی کے تحت بہترین کام کر رہے ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے اس لعنت کی وجہ سے لاکھوں نوجوان موت کے منہ میں جا چُکے۔

تھانہ همُک پولیس کی حالیہ کاروائیوں میں سیالکوٹ کے رہائشی ملزم سے 539 گرام ہیروئن پاؤڈر برآمد کر لیا ، دوسری کامیاب کاروائی میں ملزم سے 247 گرام ہیروئن پاؤڈر برآمد تیسری کامیاب کاروائی میں ملزم سے 221 گرام ہیروئن پاؤڈر برآمد ، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا