سوکیوکشن کائی کراٹے فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام بلیک بیلٹ گریجویشن ایوارڈ تقریب

 
0
135

رپورٹ؛ اصغر علی مبارک
سو کیوکشن کائی کان پاکستان کے زیر اہتمام بلیک بیلٹ گریجویشن ڈگری ایوارڈ تقریب شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقد کی گئی,جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کومیجر جنرل ہارون سکندر پاشا(ریٹائرڈ) سرپرست اعلیٰ کیوکشن کائی کراٹے فیڈریشن پاکستان سابق ڈائریکٹر چیف ایگزیکٹو سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ ,۔لفٹیننٹ جنرل ندیم (ریٹائرڈ) , شیہان راجہ خالد جنجوعہ چیئرمین و برانچ چیف کیوکشن کراٹے پاکستان چیف ایگزیکٹو راجاز مارشل آرٹس سو کیوکشن سوک سینٹر فیز 4 بحریہ ٹاؤن اسلام آباد ,محمد وحید راجہ۔راجہ طاہرکیانی۔کامران قریشی۔راجہ ضیاءجنجوعہ۔خالدقریشی۔شیہان محمد اشرف سرپرست,شیہان سید دلدار حسین شاہ,شیہان بابر سہیل,سنسی رانا خالد ناز,سنسی اکرم خان,سنسی عمیر جنجوعہ,راجہ اجمل حسن خانایڈووکیٹ,ندیم سلطان آف یوکے,سرفراز محمد,محترمہ مریم,راجہ عدیل,اور دیگر نےبلیک بیلٹس, اعزازات, ایوارڈ , ڈگریاں عطاکیں,مہمان خصوصی میجر جنرل ہارون سکندر پاشا(ریٹائرڈ) نےکہاکہ پاکستان میں مارشل آرٹ کا کلچر تیزی سے پروان چڑھ رہاہے عالمی معیار کی کوچنگ وتربیت سے پاکستان عالمی مقابلوں گولڈمیڈلز جیتنے کی صلاحیت رکھتاہے انہوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں خواتین کھلاڑیوں کی شرکت سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ پاکستان ان کھیلوں میں مستقبل روشن ہے۔انہوں نے کہاکہ محنت اور لگن سے کھلاڑی ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیںسرپرست اعلیٰ کیوکشن کائی کراٹے فیڈریشن پاکستان میجر جنرل (ریٹائرڈ)ہارون پاشا نے مارشل آرٹس کو نچلی سطح پرفروغ دےکر پاکستان کے سافٹ امیج کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیےتمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عزم کا اظہارکیا۔ اس موقع پر شیہان راجہ خالد جنجوعہ صدر و برانچ چیف کیوکشن کراٹے پاکستان چیف ایگزیکٹو راجاز مارشل آرٹس سو کیوکشن سوک سینٹر فیز 4 بحریہ ٹاؤن اسلام آباد نے کہاکہ ہ کیوکشن مارشل آرٹس پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔کیوکشن مارشل آرٹس نوجوان نسل میں ذاتی دفاع کے جذبہ کو فرو غ دیتا ہے جس سے پلیرزکو دفاع کے لئے ذہنی طور پر تیار رکھتا ہے انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان مارشل آرٹ کا بھی ورلڈ چیمپئن ہوگا اس مقصدکیلئے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی کوچنگ وتریبت مہیاکی جارہی ہےانہوں نے کہاکہ “کیوکشن” “حتمی سچائی”. خود کو بہتری، نظم و ضبط اور سخت تربیت کے فلسفہ کا نام ھے انہوں نے کہاکہ مارشل آرٹس سےنوجوان معا شرہ کا مفید فرد بن سکتے ھیں .کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی سے ثابت ھوتا ھے کہ ہم عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر سکتے ہیں۔پرموشن حاصل کرکے اگلے مرحلہ میں داخل ہونے والے کھلاڑیوں میں1: انیب بٹ تھرڈڈان,
2: رانا محمد خالد ناز تھرڈڈان,
3: عتیق خان تھرڈڈان,
4: ایاز خان تھرڈڈان,
5: نصیب اللہ ۔سیکنڈ ڈان
6: ابراہیم خان ۔سیکنڈ ڈان
7: داعیم محمد سیکنڈ ڈان
8: ایم اویس فرسٹ ڈان
9: شمیم ​​نعیم فرسٹ ڈان
10: ثمرہ صادق فرسٹ ڈان
11: گل ضمیر اول دان
12: وسیم جعفری ۔فرسٹ ڈان
13: محمد عامر فرسٹ ڈان
14:محمد اویس فرسٹ ڈان
15: سیدہ ابتسام انعام۔فرسٹ ڈان
16: لاریب خلیل۔فرسٹ ڈان
17: محمد خالد .تھرڈ ڈان
18: محمد سفیان۔فرسٹ ڈان
19: عائشہ ندیم۔فرسٹ ڈان
20: عمر خطاب۔فرسٹ ڈان
21: اسد اللہ۔فرسٹ ڈان
22: ایم اے راج سیکنڈ ڈان شامل تھے