ایس پی رورل زون اسلام آباد ضیاءالدین احمد کی ہدایت پر تھانہ کورال پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کا سرغنہ عبدالواہاب نامی ملزم کو گرفتار

 
0
305

اسلام آباد 02 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ایس پی رورل زون اسلام آباد ضیاءالدین احمد کی ہدایت پر تھانہ کورال پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کا سرغنہ عبدالواہاب نامی ملزم کو گرفتار کرکے قبضہ سے شہریوں سے چھینے ہوئے 9عدد موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ملزم سابقہ ریکارڈیافتہ ہے شہر اقتدار سمیت راولپنڈی میں بھی معتدد وارداتوں میں مطلوب تھا جس کے خلاف تھانہ کورال میں 5 سے زائد ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے گن پوائنٹ پر راولپنڈی اسلام آباد میں وارداتیں کرتا تھا ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں کارروائی ایس ڈی پی او کورال عابد اکرام کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کورال عظیم منہاس معہ سب انسپکٹر میاں ذوالفقار و ٹیم نے کی مزید تفتیش جاری ہے ائی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد اویس احمد ملک نے ایس ایچ او کورال عظیم منہاس اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے