راولپنڈی(ٹی این ایس)چکری روڈ پٹرولنگ چوکی قائد اعظم کالونی اشتہاری گرفتار

 
0
71

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) چوکی انچارج محمد علی خان کے مطابق ڈی۔ایس۔پی چوہدری ذولفقار کی خصوصی ہدایت پر Asi چوہدری اختر الپیال کی زیرنگرانی پٹرولنگ آفیسر راجہ ادریس لنگڑیال نے جدید تکنیکی ذرائع سے عمران محمود جو کہ عرصہ 2 سال سے تھانہ کینٹ گوجرانولہ سے فرار تھا کو باضابط گرفتار کر کے تھانہ دھمیال میں بند کر دیا ۔ایس۔ایس۔پی پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف صاحب ۔ڈی۔ایس۔پی پٹرولنگ ۔ چوہدری ذولفقار اور ایس۔ایچ۔او دھمیال رانا کاشف کی طرف سے پٹرولنگ آفیسر راجہ ادریس کو شاباش دی گئی ۔SSP محمد بن اشرف صاحب کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے سرٹیفکیٹ اور انعام کا اعلان کیا گیا ۔ایس۔ایس۔پی پٹرولنگ محمد بن اشرف صاحب کا کہنا تھا کہ پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد .ٹریفک چالان اور ریکوریز کے علاوہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں بھی کر رہی ہے ۔