ہری پور(ٹی این ایس) گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پورمیں سانحہ آرمی پبلک سکول کی 9 ویں برسی اورسقوط ڈھاکہ کے حوالے سے تقریب کاانعقاد

 
0
73

ہری پور: گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہری پورمیں سانحہ آرمی پبلک سکول کی 9 ویں برسی اورسقوط ڈھاکہ کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیاگیا، اس سکول می‍ں یہ تقریب 2015سے مسلسل منعقدہورہی ہے اس موقع پر طلبہ نے شہداء آرمی پبلک سکول کوخراج تحسین پیش کیا سکول کے ہیڈماسٹر حافظ سرفراز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2014 میں آج ہی کے دن سفاک دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔16 دسمبر سال 2014ء کے دن تعلیم اور امن دشمن آرمی پبلک سکول کے عقبی راستے سے صبح 10 بجے کے قریب داخل ہوئے، آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طالب علم آڈیٹوریم میں اکھٹے تھے، دہشت گردوں نے آڈیٹوریم میں داخل ہوتے ہی ہر طرف گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، سفاک قاتلوں نے اے پی ایس کی دیواروں کو معصوموں کے خون سے رنگ دیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں پرنسپل، اساتذہ، طلبہ اور دیگرعملے سمیت 140 سے زائد افراد شہید ہوئے، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیتے ہوئے موقع پر انہیں انجام تک پہنچایا۔ سانحہ اے پی ایس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نئی روح پھونکی جس کے نتیجے میں نیشنل ایکشن پلان تشکیل پایا اور قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوا، آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث 6 دہشتگردوں کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا جنہیں ملٹری کورٹس نے موت کی سزائیں سنائی تھیں۔ نو سال بعد بھی سانحہ آرمی پبلک سکول کا غم آج بھی تازہ ہے، سرفرازترین نے کہا کہ آج ہی دن سقوط ڈھاکہ کاسانحہ بھی پیش آیاجس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہوکربنگلہ دیش بن گیا انھوں نے کامستقبل میں سانحہ آرمی پبلک سکول اورسقوط ڈھاکہ جیسے افسوسناک واقعات سے بچنے کے لیے حکومتی اور عوَامی سطح پرغوروفکرکی ضرورت ہے تقریب کے آخرمیں شہداء کے لیے مغفرت اورملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی،