کراچی(ٹی این ایس) کراچی منگھو پیر حب پمپنگ اسٹیشن میں مسلح افراد کا حملہ

 
0
503

کراچی: کراچی منگھو پیر حب پمپنگ اسٹیشن میں مسلح افراد کا حملہ ۔ سیکیورٹی گارڈ زخمی ۔ واقعے کا چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن حاجی نواز بروہی نے نوٹس لے لیا ۔ آئی جی سندھ سے فوری طور پر ملزمانوں کے گرفتاری کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی منگھوپیر حب پمپنگ اسٹیشن میں متعدد مسلح افراد داخل مسلح افراد اور پمپنگ اسٹیشن میں موجود سیکیورٹی گارڈ میں فائرنگ کا تبادلہ ، مسلح افراد کی فائرنگ کے تبادلے میں 40 سال کا سیکیورٹی گارڈ عرفان اللہ زخمی ۔ زخمی گارڈ کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا. پولیس نے بتایا ہے کہ 9 سے 10 مسلح افراد پمپنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے ، جبکہ زخمی گارڈ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مسلح افراد کو دیکھ کر فائرنگ کی، مسلح افراد سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا، انہونے بتایا کہ ہم 5 گارڈ ڈیوٹی پر مامور تھے، انہونے کہا کہ ہماری فائرنگ سے ممکنہ طور پر ایک مسلح ملزم زخمی بھی ہوا ہے ۔ جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کا ہوسکتا ہے، انہونے کہا کہ پولیس حکام واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، جبکہ دوسری جانب چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز بروہی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے ک منگھو پیر کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بگڑ چکا ہے یہاں ائے روز ڈکیتی کے واردات معمول بن گئے ہیں منگھو پیر حب پیمپنگ اسٹیشن پر مسلح افراد کی حملے اور فائرنگ کی سخت لفظوں میں مذمت کرتا ہوں فوری طور پر ملزمان کے گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہوں ۔ واٹر بورڈ پمپنگ پر حملے نے شہریوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے امن امان کی صورتحال خراب ہوتا ہوا جا رہا ہے ۔ چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز بروہی نے ائی جی سندھ سے فوری طور پر حب پمپنگ اسٹیشن پر حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز بروہی نے مزید کہا کہ صورتحال بگڑتا جا رہا ہے ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے کوئی شہری محفوظ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ناجائزی اور یہ ڈکیتی کی واردات برداشت نہیں کریں گے ۔