وزیر اعظم سے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کی ملاقات، کورونا فنڈ کیلئے 50 لاکھ روپے کا چیک پیش

 
0
40869

اسلام آباد اپریل 04 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں قوم سے خطاب میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب عوام کی مدد کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں انہوں نے قوم سے عطیات جمع کرانے کی اپیل بھی کی۔

وزیراعظم سے ملاقات میں طیبہ خانم نے کورونا ریلیف مہم کے لیے فنڈ ریزنگ کے عزم کا اظہار کیا جب کہ عمران خان نے ان کے جذبے کو سراہا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ چکی ہے جب کہ پاکستان میں اس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے 37 اموات ہوچکی ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 24 سے زیادہ ہے۔