بنوں(ٹی این ایس) بنوں میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ملک شاہ محمد کی رہائشگاہ کے سامنے دھماکا، 2افراد زخمی

 
0
44

سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ملک شاہ محمد خان گھر پر موجود نہیں تھے، علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ملک شاہ محمد پی کے 101سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں۔