اسلام آباد(ٹی این ایس) ڈی ایم اے کاجی 11 مرکز اور ایف 11 مرکز میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

 
0
59

ڈی ایم اے کی طرف سے جی الیون مرکز اور ایف الیون مرکز میں تجاوزات کیخلاف وسیع پیمانے پر آپریشن ، بڑے پیمانے پر سامان قبضے میں لے لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایم اے کی طرف سے تجاوزات کیخلاف وسیع پیمانے پر آپریشن اتوار کے روز بھی جاری رہا، آپریشن کا آغاز دن کو 3بجے ہوا ،آپریشن کے دوران جی الیون مرکز اور ایف الیون مرکز سے فٹ پاتھ اور گرین بیلٹس سے تجاوزات کا خاتمے کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر سامان قبضے میں لے لیا گیا ،شہریوں کی طرف سے دونوں مراکز میں تجاوزات کے خاتمے کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔

چیف آفیسر ایم سی آئی رانا وقاص انور کی طرف سے ڈی ایم اے کو شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے وسیع پیمانے پر آپریشن کی ہدایات دی گئی ہیں ۔آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر صدر بھی موقع پر موجود رہیں اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کی طرف سے بھی معاونت فراہم کی گئی ۔ڈی ایم اے کی طرف سے متعدد بار وارننگز کے باوجود بھی فٹ پاتھ اور گرین بیلٹس پر تجاوزات کا خاتمہ نہ کئے جانے پر آپریشن کیا گیا ۔