اسلام آباد(ٹی این ایس) سپریم کورٹ کافیصلہ آگیا،سرداراختر مینگل خوشی سے نہال

 
0
51

سپریم کورٹ نے سردار اختر مینگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

سماعت کے جاری حکنامے میں کہا گیا کہ اعتراض کنندہ یاسر احمد نے اختر مینگل کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل دائر کی، ریٹرننگ افسر نے سرادر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کئے، ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ انتخابی معاملے کے حقائق سے متعلق کیسز میں مداخلت سے گریز کرتی ہے، اختر مینگل 8 فروری کے عام انتخابات میں امیدوار ہیں، سپریم کورٹ اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کرتی ہے۔