عمران خان سے گورنر چوہدری سرور کل اہم ملاقات کریں گے، گورنر کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات‘اہم امور پر تبادلہ خیال

 
0
406

لاہور اپریل 22 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کل اہم ملاقات کریں گے اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی. ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب محمد سرور نے گزشتہ رات وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی جس کے دوران پنجاب کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر پنجاب محمد سرور نے رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی سے بھی رابطہ کر کے سیاسی صورت حال پر بات کی ہے.
پنجاب کے محاذ پر حکومت اور اپوزیشن نے نئے حالات میں صف بندی کر لی ہے، حکومت اور اپوزیشن نے آج اسمبلی اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے. واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا جبکہ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھی آئندہ سیاسی حکمت عملی طے کرنے کے لیے مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے.
چوہدری محمد سرورنے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اہم رابطے اورملاقاتیں کی ہیں جن میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزداراوروفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں. دونوں سے ملاقات میں پنجاب کے سیاسی حالات پرتبادلہ خیال کیا گیا. گورنرپنجاب مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے بھی رابطہ کرکے سیاسی صوتحال پر بات چیت کرچکے ہیں. واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا جبکہ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھی آئندہ سیاسی حکمت عملی طے کرنے کے لیے مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے.
چوہدری محمد سرورنے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اہم رابطے اورملاقاتیں کی ہیں جن میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزداراوروفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں. دونوں سے ملاقات میں پنجاب کے سیاسی حالات پرتبادلہ خیال کیا گیا. گورنرپنجاب مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے بھی رابطہ کرکے سیاسی صوتحال پر بات چیت کرچکے ہیں.