العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے (کل) تک ملتوی

 
0
411

اسلام آباد نومبر 27(ٹی این ایس) مذہبی تنظیم کے دھرنے کے باعث شریف خاندان کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کےکل (منگل) تک ملتوی ہو گئی ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کی ۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور استغاثہ کے گواہ ملک طیب کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سماعت نہ ہو سکی۔ سماعت میں نواز شریف کے وکلا ء کی ٹیم بھی احتساب عدالت میں نہ پہنچ سکی۔ سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف سمیت کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا۔سماعت کے دوران نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ گواہ ملک طیب فیض آباد دھرنے کے باعث راستوں کی بندش کی وجہ سے احتساب عدالت نہیں پہنچ سکے ۔ جس پر عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آج ( منگل) تک ملتوی کر دی ۔