اسلام آباد(ٹی این ایس) شہر اقتدار میں محافظ بھی چوروں سے غیر محفوظ،، سیکٹر جی نائن ون میں پولیس اہلکار کے گھر چوری کی واردات

 
0
134

شہر اقتدار میں محافظ بھی چوروں سے غیر محفوظ،، سیکٹر جی نائن ون میں دن دھاڑے چوری کی واردات،، نامعلوم چور پولیس اہلکار عدنان منیر کے گھر سے ساڑھے سولہ تولہ سونا لے اڑے،،مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار کے محافظ بھی چوروں سے غیر محفوظ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ون،پولیس بلاک چھیانوے کوارٹر میں ڈکیتی کی واردات،، نامعلوم چور پولیس اہلکار عدنان منیر کے گھر سے ساڑھے سولہ تولہ سونا لے اڑے،پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھا اس دوران اس کے گھر پر ڈکیتی ہوئی،، ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ چھیانوے کوارٹرزمیں پولیس آفیسر رہائش پزیر ہیں جو مختلف اوقات میں ڈیوٹی پر مامور ہوتے ہیں،کوارٹرز کی حفاظت کے لیے بنائی گئی چار دیواری پر کانٹے دار تار بھی خستہ حالت میں ٹوٹی ہوئی ہے،پولیس اہلکاروں کی رہائش گاہ کے قریب کوئی سیف سٹی کیمرہ بھی ا نسٹال نہیں ہے