سبزی منڈی اسلام آباد سے مصنوعی ادرک کی بڑی مقدار برآمد،پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

 
0
483

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے ہوٹل مالکان کی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے مصنوعی ادرک برآمد کر لی
اسلام آباد جنوری 27 (ٹی این ایس): سبزی و فروٹ منڈی سے بڑی مقدار میں مصنوعی ادرک برآمد کر لی گئی ہے سبزی منڈی کے ہوٹل مالکان نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کو شکایات میں موقف اپنایا کہ مصنوعی ادرک کی وجہ سے انہیں شدید نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے کیونکہ اس ادرک کے استعمال سے سالن میں سرف کی مانند جھاگ بن جاتی ہے اور اس کے استمعال سے شہریوں کی جان کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے ایک چھاپہ فروش سے 6 بوریاں مصنوعی ادرک برآمد کرلی اور مارکیٹ تک مصنوعی ادرک لانے اور اسے فروخت کرنے والوں کی شناخت کیلئے پولیس اسٹیشن سبزی منڈی کو مصنوعی ادرک برآمد کرکہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیلئے احکامات جاری کر دیے ہیں جس کے بعد پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے