فاٹااور تمام ایجنسیز میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا،میران شاہ میں دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد:آئی ایس پی آر

 
0
546

راولپنڈی اگست14(ٹی این ایس)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق فاٹا میں جشن آزادی بھر پو ر ملی جوش و جذبے سے منا یا گیا،جنوبی و شمالی وزیرستان ،باجوڑ،مومند،خیبراورکزئی کرم میں جشن آزادی کے حوالے سے کئی تقریبات کا انعقادکیا گیا۔
جبکہ میران شاہ کے یونس خان سٹیڈیم میں خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا،جسے دیکھنے کے لیے بیس ہزار سے زائد افراد سٹیڈیم میں آئے ،جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ سول انتظامیہ ،طلبا اور دیگر شہریوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی ،مہمان خصوصی نے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم بھی کیے۔