راولپنڈی (ٹی این ایس) پنجاب ہائی وے پٹرول کے 22 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد،
سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت،
ریجنل آفیسر راولپنڈی پنجاب ہائی وے پٹرول غازی فیصل سلیم، ڈی پی او چکوال کاشف ذوالفقار، ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی انوسٹیگیشن ،ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر افسران کی شرکت،
تقریب میں پنجاب ہائی وے پٹرول کے شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر سجاد حیدر کی فیملی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا،
شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر سجاد حیدر نے ڈسٹرکٹ قصور میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا،
سی پی او نے شہید کی فیملی سے ملاقات کی اور شہید کی خدمات کو سراہا،
سی پی او نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا،
سی پی او نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے اہلکاروں کے بچوں جنھوں نے تعلیمی میدان میں80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے کو تحائف دئیے ،
سی پی او نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے فورس کی مجموعی کارکردگی، نظم و ضبط اور افسران و اہلکاروں کی محنت و قربانیوں کو قابلِ تحسین پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،
تقریب کے اختتام پر ریجنل آفیسر راولپنڈی پنجاب ہائی وے پٹرول نے سی پی او کو اعزازی شیلڈ پیش کی،













