راولپنڈی (سہ پہر) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں
ایس ڈی پی او مری زمان علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مری اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فحاشی کے اڈے پر ریڈ کیا۔ کارروائی کے دوران نو (09) خواتین اور پانچ (05) مردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 28/26 بجرم 371-A، 371-B تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ مری میں درج کر لیا گے
مری پولیس جرائم، فحاشی اور معاشرتی برائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا













