راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ آراے بازار جاوید سلہریا کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کاروائ

 
0
9

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ آراے بازار جاوید سلہریا کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث فرد گرفتار، زیر حراست فرد سے مسروقہ 03 موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازارپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث فرد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست فرد سے مسروقہ 03 موٹرسائیکل برآمد ہوئے،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست فرد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔