پاکستان ریلویز میں بھی ملک بھر کی طرح 70ویں جشن آزادی کی تقریبات کا خصوصی اہتمام

 
0
404

لاہور اگست14(ٹی این ایس) پاکستان ریلویز میں بھی ملک بھر کی طرح 70ویں جشن آزادی کی تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز محمدجاوید انور نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی اور بعد ازاں احاطے میں پودا بھی لگایا۔تقریب  میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور،جنرل منیجر ویلفئیر فیاض احمد اعوان،ایڈیشنل جنرل منیجر  انفراسٹکچر ہمایوں رشید اور دیگر سینئر افسران ،ملازمین اور ریلوے سکاؤٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب میں ملی نغمے ،ترانے اور پولیس بینڈ نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف دھنیں  پیش کیں۔

تقریب کے اختتام پر ملازمین میں شیرینی تقسیم کی گئی۔ریلوے ہیڈکوارٹرز سمیت تمام ڈویزنل دفاتر میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں کوجھنڈوں،رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ریلوے میں جشن آزادی لے حوالے سے کھیلوں کے مختلف ایونٹ بھی رکھے گئے اور ریلوے سکولز و کالجز مین بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباءوطالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔