ضلع چکوال میں تعینات 4 اسسٹنٹ کمشنرز کو تبدیل کردیا گیا

 
0
9519

تبدیل ہونے والوں میں AC کلرکہار،چوآسیدنشاہ،لاوہ اور تلہ گنگ شامل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار بدستور اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے

لاہور دسمبر 09 (ٹی این ایس): ضلع چکوال کی4تحصیلوں میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کا تبادلہ کردیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار بدستور اپنے عہدہ پر کام کرتے رہیں گے،حکومت پنجاب کی جاری ہونے والے تقرر و تبادلے کے احکامات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سید مجاہد عباس رضوی کی جگہ منور عباس بخاری نئے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ،اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ ڈاکٹر عدنان خان کی جگہ محمد اکبر نئے اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ،اسسٹنٹ کمشنر لاوہ محسن اقبال کی جگہ بلاول علی نئے اسسٹنٹ کمشنر لاوہ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار محمد فہیم کی جگہ محمد مرتضیٰ ملک نئے اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار تعینات کردئیے گئے