یوم آزادی کے موقع پر بھارت نے پاکستان کی اکثر ویب سائٹس ہیک کرلی

 
0
335

اسلام آباد اگست14(ٹی این ایس): پاکستان کے یوم آزادی کے دن  پاکستان کی اکثر ویب سائٹس ہیک کرلی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کی اکثر ویب سائٹس بھارت کے ہیکرز کی جانب سے ہیک کرلی گئیں ہیں۔  ہیک کی جانیوالی ویب سائٹس میں محکمہ دفاع، قانون اور موحولیاتی تبدیلی کی ویب سائٹس ہیک کرلی گئیں۔ مزید یہ کہ دفاعی پیدار، فوڈ سیکورٹی  وزارت پانی و بجلی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت بین الصوبائی رابطہ کی ویب سائٹس بھی ہیک کرلی گئی ہے۔ تاہم ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹس پر بھارتی فوج اور بھارتی پرچم کی تصاویز بھی آویزاں کردی گئیں ہیں۔