تھانہ سول لائنز پولیس کی کارروائی، اغواء برائے تاوان کے2ملزم گرفتار ،مغوی بازیاب

 
0
282

بہاول پور اگست14(ٹی این ایس ) تھانہ سول لائنز پولیس کی کارروائی، اغواء برائے تاوان کے 2ملزم گرفتار ،مغوی بازیاب ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنزپولیس کو محمد سعید نے تحریری درخواست دی کہ مورخہ 13.08.17کواس کا بیٹا وجاہت سعید عرف بوبی بعمری 14/15سالہ جوکہ گھر سے جھنڈیاں لینے گیا مگر واپس نہ آیا۔

مدعی کی درخواست پر تھانہ سول لائنزپولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش شروع کردی ، بعد ازاں اغواء کاروں نے مغوی کے والدمحمد سعید کو فون کرکے مغوی وجاہت سعید عرف بوبی کو رہا کرنے کے عوض 10لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور تاوان ادانہ کرنے کی صورت میں مغوی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے ایس ایچ اوتھانہ سول لائنزکو بروقت کارروائی کرنے اور مغوی کو بازیاب کرانے کی ہدایت کی ،جس پر ایس ایچ اوتھانہ سول لائنز نے ٹیم تشکیل دے کر جدید اختراعات کا استعما ل کرتے ہوئے مغوی وجاہت سعید عرف بوبی کو بازیاب کروالیااورملزمان مسعود الحسین اورعاقب کو بھی گرفتارکرکے بند حوالات کردیا ۔مغوی وجاہت سعید عرف بوبی کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔