اسلام آباد(ٹی این ایس) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی

 
0
123

ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل جائر نصرانی کی ہدایت پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم عباسی نے کاروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزم بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہا تھا

ملزم محمد طلحہ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

چھاپے کے دوران ملزم سے 3140 امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

ملزم کی گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے