اسلام آباد پولیس شہر اقتدار سے منشيات کے خاتمے کے لئے پرعزم۔

 
0
95

اسلام آباد 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): تھانہ مارگلہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات وشراب فروش ملک قدوس اور اس کے بیٹے ملک عباس سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں امپورٹڈ شراب برآمد، ملک قدوس اور اس کا بیٹا بدنام زمانہ منشیات وشراب فروش اورمتعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزمان ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے مزید تفتیش جاری ہے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس شہر اقتدار سے منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلہ میں ضلع بھر میں بدنام زمانہ منشیات وشراب ڈیلرز کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز ایس پی صدر تصور اقبال کی ہدائیت پر ڈی ایس پی مارگلہ محمد بشیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مارگلہ میاں خرم شہزاد معہ ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اوراسلام آباد میں بدنام زمانہ منشیات فروش ملک قدوس اور اس کے بیٹے ملک عباس کو گرفتار کرلیا، ملک عباس ایک گاڑی میں اپنے ملازم کے ہمراہ شراب کی سپلائی کے لئے جارہا تھا کہ پولیس پارٹی نے گاڑی کو روک لیا، منشيات فروش ملک عباس موقع سے فرار ہوگیا جبکہ موقع سے اس کے ملازم محمد نوید کو گرفتار کرلیا، گاڑی کی تلاشی لینے پر اس سے 90 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد ہوئی، پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے فرار ہونے والے منشیات وشراب فروش ملک عباس اور اس کے والد بدنام زمانہ ملک قدوس کو بھی گرفتار کرلیا، ملک قدوس اور اس کا بیٹا سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات وشراب فروش اوراسلام آباد کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات میں ملوث ہیں، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات وشراب فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی ، ایسے مکروہ اور گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ محمد احسن یونس آئی جی اسلام آباد