معزز جسٹس عمر عطا بندیال صاحب 2 فروری 2022 کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

 
0
127

اسلام آباد 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): معزز جسٹس عمر عطا بندیال صاحب 2 فروری 2022 کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے اور معززجسٹس عمر عطا بندیال صاحب بمطابق سنیارٹی لسٹ مورخہ 18 ستمبر سال 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے
جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022 کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی سمری پر کام شروع کر دیا ہے وزارت قانون سمری تیار کرکے صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی کو بھجوائے گی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون چیف جسٹس آف پاکستان کا نوٹی فیکیشن جاری کرے گا۔
آئین کے مطابق سینئر موسٹ جج کو چیف جسٹس آف پاکستان بنایا جاتا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ میں سینئر ترین جج ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر 2023 تک چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہیں گے۔
خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔