چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی اور بحالی کے منصوبوں کا دورہ

 
0
140

اسلام آباد 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین نے ہفتہ کے روز اسلام آباد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاتی ترقیاتی اور بحالیاتی کاموں میں ہونے والے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے بورڈ ممبران بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ تھے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ایف نائن پارک میں جاری ترقیاتی اور بحالیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ شعبوں کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔

بعد ازاں چیئرمین سی ڈی اے نے بورڈ ممبران کے ہمراہ اتاترک ایونیو کا بھی دورہ کیا اور رش اوقات میں اتاترک ایونیو کو ٹریفک کے لئے کھولنے کے لئے جاری بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر ایف سیون اور ایف ایٹ میں کی جانے والی روڈ کارپیٹنگ کا بھی جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں میں کام کا معیار تسلی بخش نہ ہونے پر ڈرایکٹر روڈز کو سرزنش کی اور حکم دیا کہ مذکورہ کام کو ازسر نو ٹھیکیدار کے اخرجات سے کیا جائے۔