وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ، ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال

 
0
130

وزیراعظم شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لاہور میں ملاقات کی جس کے دوران ضمنی الیکشن سمیت سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، وزیراعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاون لاہور میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے ممکنہ صوبائی انتخابات کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن اگلے ماہ کی 19 تاریخ کو شیڈول ہیں، انتخابات میں تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کیمابین سخت مقابلہ متوقع ہے جس کے سبب مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کی قیادت کی ملاقاتیں جاری ہیں۔