شاندانہ گلزار کے گھر چھاپہ،پی ٹی آئی رہنما کا ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

 
0
95

پارلیمنٹ لاجز میں سابق ممبر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف شاندانہ گلزار کے گھر پر چھاپے،ہراسگی اور دھمکانے کا معاملہ ،شاندانہ گلزار نے ذمہ داران کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد کو درخواست جمع کروا دی۔
شاندانہ گلزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میں اگست 2018 میں خیبرپختونخواہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی،11 اپریل 2022 کو عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعد میں نے استعفی دیا،خیبرپختونخوامیں 16 اور 31 اکتوبر کو 4نشستوں پر انتخاب ہوا،عمران خان تمام سیٹیں جیتے،چناچہ تحریک انصاف کے نامزد کردہ ریزرو امیدوار کے طور پر الیکشن کمیشن کو مجھے نوٹیفائی کرنا تھا،الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مجھے نوٹیفائی نہیں کیا۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ میں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف کیس کیا جس میں مجھے 15 نومبر 2022 کو اپنے حق میں سٹے آرڈر ملا،میری اسلام آباد میں غیر موجودگی پر میرے لاجز والے گھر پر چھاپہ مار کر فیملی کو ہراساں کیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویمن پولیس،مجسٹریٹ مرتضی چانڈیو اور سی ڈی اے کے افسران نے کاروائی کی۔انہوں نے کہا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوث افسران نے میرے گھر والوں کو دھکیاں دیں،اس معاملے میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے