پاکستان میں ملائیشیا کی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

 
0
289

اسلام آباد 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان میں ملائیشیا کی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

سٹیٹ بینک اور سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر نومبر 2021 تک کی مدت میں ملائیشیا نے پاکستان میں 17.6 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 74.25 فیصد زیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں ملائیشیا کی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 10.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

نومبر 2021 میں پاکستان میں ملائیشیا کی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 1.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران ملک میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔