ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں کمی

 
0
220

اسلام آباد 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ملک میں مقامی طورپرموبائل فونز کی تیاری کے آغاز کے بعد موبائل فونز کی درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2021 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر754.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9٫37 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر825٫30 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

نومبر2021 میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 185٫88 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، نومبر2020 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 148٫60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مالی سال 2021 میں موبائل فونز کی درآمدات پر1٫977 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔