ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کا رات گئے چوکی ٹی آئی پی و دیگر ناکہ بندی پوائنٹ کا اچانک دورہ.

 
0
113

چوکی کا ریکارڈ و بلڈنگ کا معائنہ کرنے کے ساتھ محرر چوکی ریکارڈ کی بروقت درسگتی، چوکی صفائی ستھرائی اور آنے والے سائلین اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آنے اور ان کے مسائل کو جلد از جلد قانون کے مطابق حل کرنے کی تلقین کی.

ہری پور 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور نے ضلع بھر کے مختلف ناکہ پوائنٹس کا دورہ کیا. ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے، الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے اور ہر آنے جانے والی گاڑی و موٹر سائیکل سواروں کی عزت و نفس کا خاص خیال رکھتے ہوئے مکمل چیکنگ و تسلی کے عمل کے بعد چھوڑنے سے متعلق ضروری ہدایات دیں.*