اسلام آباد (ٹی این ایس) ہائی کورٹ میں ماک ایکسرسائز کا انعقاد۔قانون نافذ کرنے والے اداروں، فائر بریگیڈ، ایمبولینس سروس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، آر ٹی ایف، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ نے شرکت کی۔ ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اقبال خان نے ایکسرسائز کی نگرانی کرتے ہوئے تمام افسران کو بریفنگ دی۔موک ایکسرسائزز کا مقصد ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے اداروں کے مابین باہمی رابطے، تیاری اور ردِعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے یا حادثے کی صورت میں بروقت اور منظم کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

















