سی ڈی اے نےاحتساب بورڈتشکیل دیدیا،امبر گیلانی چیئر پرسن تعینات،مزید ممبران کون کونسے ہونگے ،

 
0
76

چیئر مین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے ادارے میں کرپشن کے خاتمے اور اتھارٹی کے حوالے سے عوامی نقطہ نظر میں تبدیلی کیلئے 7رکنی اکائونٹبلٹی بورڈ قائم کر دیا،ڈائریکٹر ایچ آر ڈی سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ سی ڈی اے کے تمام اندرونی معاملات پر کاروائی کرے گا

،نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کا ہر ہفتہ ایک اجلاس ضروری ہوگا،بورڈ کے اجلاس کیلئے کم سے کم 3ممبران کا موجود ہونا لازمی قرار،ڈپٹی کمشنر امبر گیلانی کو بورڈ کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ممبران میں ڈی جی لاء نعیم ڈار،ڈائریکٹر مسکین شاہ کاظمی،ڈائریکٹر ٹیکنیکل شہزاد نعیم،فیاض احمد ڈائریکٹر ایڈمن،سید فتح ڈائریکٹر سیکیورٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی ممبر ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے ادارے میں کرپشن کے خاتمے،اتھارٹی کے حوالے سے عوامی نقطہ نظر کو مزید بہتر بنانے کیلئے احتساب بورڈ قائم کر دیا،اس حوالے سے تحریری احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔بورڈ کے ٹی آر اوز کے حوالے سے بھی تحریری احکامات جاری کیے گئے ہیں

،جس کے مطابق بورڈ سی ڈی اے کے تمام اندرونی معاملات پر کاروائی کرے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کا ہر ہفتہ ایک اجلاس ضروری ہوگا،بورڈ کے اجلاس کیلئے کم سے کم 3ممبران کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے،ٹی او آر کے مطابق بورڈ رکا چیئر مین کسی بھی بے ظابطگی کا نوٹس لے سکے گا،جبکہ شکایت یا کسی رپورٹ پر بھی بورڈ کو کاروائی کا اختیار حاصل ہوگا۔چیئر مین سی ڈی اے کو بورڈ کو کوئی بھی معاملہ بھیجنے کا اختیار ہوگا۔بورڈ کسی بھی معاملہ کی مکمل جانچ،ثبوتوں کے حصول،کسی بھی افسر یا ملازم کی طلبی کا مجاز ہوگا۔بورڈ براہ راست چیئر مین سی ڈی اے کو جواب دہ ہوگا، اور انہیں ہی رپورٹ کرے گا۔بورڈ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر ماہ کی ایک سے 5تاریخ تک اپنی کاکردگی رپورٹ جمع کرانے کا پابند ہوگا