آمدہ الیکشن اے ٹی اے میں تاجر دوست ااتحاد کی پوزیشن مستحکم, ہری پور کے تاجروں نے حاجی عبدالصبور قریشی گروپ کو جتوانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا شروع کر دیا

 
0
125

ہری پور 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پرنس عادی ( یو کے ) والے نے تاجر دوست اتحاد گروپ کی کامیابی کے لٸے اپنے دوست احباب کو کالیں کر کہ تاجر دوست اتحاد کو کامیاب کروانے کے لٸے اپنے شہر ہری پور کے تاجروں سے اپیل کرتے ہوٸے کہا، تاجروں کے حقوق کی آواز بلند کرنے کا جذبہ حاجی عبد الصبور قریشی سے بہتر کوٸی دوسرا گروپ کر ہی نہیں سکتا، اسوقت ضلع ہری پور میں اے ٹی اے الیکشن کی گہما گہمی شروع ہے، میڈیا سےٹیلی فونگ بات چیت کرتے ہوٸے پرنس عادی نے کہا کے انشااللہ تعالی 22 جنوری کا سورج تاجر دوست اتحاد کی نوید کی کرن لے کر طلوع ہوگا، اور دوسرے دونوں گروپس کا سورج غروب ہو جاٸے گا، یاد رہے کے پرنس عادی امیدوار براٸے ناٸب صدر اے ٹی اے ملک ایوب کا بھانجا اور ملک امجد ایوب کا داماد ہے، پرنس عادی نے ہری پور شہر کی تاجر برادری سے اپیل کرتے ہوٸے کہا کے 22 جنوری تاجر دوست اتحاد کے انتخابی نشان ( چاند ) پہ مہر لگا کر ہری پور شہر کے تاجروں کو چاند کی روشنی کی طرح چمکتا دھمکتا دیکھیں،