پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنل ایکٹ کیخلاف درخواست پر جواب طلب

 
0
190

اسلام آباد 20 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنل ایکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کردیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیمرہ مین، فوٹو گرافر ، پروڈیوسر اور ایڈیٹرز کے سٹیٹس کے حوالے سے پی ایف یو جے کی پیٹیشن پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ایف یو جے کی جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی کے زریعے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وفاق کو بذریعہ وزارت اطلاعات اور وزارت انسانی حقوق نوٹس جاری کرتے ہوئے، 9 فروری تک جواب طلب کر لیا۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا ۔جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی کی طرف سے سینئر وکلا آفتاب عالم اور عمر اعجاز گیلانی اور بابر سمور عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنل ایکٹ میں فوٹوگرافرز اور کیمرا مین ، ایڈیٹرز اور پروڈیوسر کی بطور جرنلسٹ تعریف درست نہیں کی گئی،پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنل ایکٹ کی سیکشن 6 کی کلاز 3 کو چیلنج کیا گیا ہے،متعلقہ کلاز میں صحافیوں پر فوجداری قوانین کے نفاذ کی بات کی گئی تھی۔