سید طاہر شہباز کی بطور وفاقی محتسب تعیناتی کی ایوان صدر میں تقریب حلف برداری

 
0
12614

اسلام آباد جولائی21(ٹی این ایس):صدرمملکت ممنون حسین نےسید طاہر شہباز سے ایوان صدر میں  وفاقی محتسب کے عہدے کا حلف لے لیا۔صدر مملکت نے اس موقع پرسید طاہر شہباز کو مبارک باددی۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد نومنتخب وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے صدر مملکت سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صدر مملکت نے توقع کا اظہار کیا کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد عوامی مسائل کے حل کے لیے پوری محنت سے کام  کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عام لوگوں کی شکایات کے ازالے، انھیں جلد انصاف فراہم کرنے اور فلاح وبہبود  کے لیے  بھر پوراقدامات کرے۔وفاقی محتسب کی حلف برداری کی تقریب میں  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام   نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سید طاہرشہباز نے کہا کہ جو ذمہ داریاں انھیں سونپی گئیں ہیں ، وہ  انھیں ایمانداری سےنبھائیں گے۔ حلف برداری کی یہ تقریب اردو میں منعقد کی گئی۔