اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹرعثمان انور نے اینٹی کرپشن ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد ادریس احمد کو کوئٹہ میں چاندی کے بار (سلور بلیون) کیس میں ملزمان کی گرفتاری سمیت غائب کی گئی چاندی کی برآمدگی پر بہترین کارکردگی کے اعتراف میں سووینئر پیش کیا،مذکورہ کیس میں کوئٹہ کسٹمز نے تقریباً 688 سے 698 کلو چاندی کو تحویل میں لیکر پاکستان منٹ لاہور بھیجا جہاں معلوم ہوا کہ تقریباً 400 کلو چاندی کو غائب کر دیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی تبدیل کرنے کا ثبوت ملا،کسٹمز نے تحقیقات پر دو افسران کو گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں کیس پر ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات شروع کیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے چاندی برآمد کر لی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد ادریس احمد پولیس سروس آف پاکستان میں اہم فرائض سرانجام دینے کے علاوہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہ چکے ہیں،













