بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے جس نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے: وزیراعظم

 
0
133

اسلام آباد 28 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے جس نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بھی کیچ میں چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ شہدا قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔