پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس

 
0
1232

اگست 1(ٹی این ایس):وزیراعظم کے انتخاب سے پہلے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری ہے۔
خورشید شاہ، شیخ رشید، کشور زہرا یا صاحب زادہ طارق اللہ؟ اپوزیشن مشترکہ امیدوار لانے میں اب تک ناکام رہی ہے جبکہ اے این پی اورقومی وطن پارٹی نے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ۔
آج پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے اپنی اپنی پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس بلا لیے ہیں۔تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ادھر آفتاب شیر پاؤ نے خورشید شاہ کو ٹیلیفون کرکے حمایت کا یقین دلایا
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کے شاہدخاقان عباسی کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔حمایت کااعلان شاہدخاقان عباسی سےملاقات کےبعدکیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کشورزہرہ کےکاغذات نامزدگی واپس لےلے گی۔