نواز شریف ، حسن نواز ، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دائر

 
0
805

سلام آباد :اگست1(ٹی این ایس) : سابق وزیر اعظم نواز شریف ، حسن نواز ، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔نیب آرڈیننس کے تحت جس کے خلاف کارروائی ہو، چئیرمین نیب اس کے خلاف گرفتاری کا حکم دے سکتے ہیں۔

تاحال چئیرمین نیب نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا۔ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جائے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو حکم دیا تھا کہ نواز شریف ، ان کے اہل خانہ ۔ کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کر کے کارروائی کی جائے