اسلام آباد :اگست1(ٹی این ایس) : پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کے الیکشن کے لیے نوید قمر کو نامزد کر دیا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے سید خورشید شاہ کو وزیر اعظم کے الیکشن کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم اب خورشید شاہ کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی میں عبوری وزیر اعظم کا انتخاب ہو گا۔ جس میں مسلم لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کی جانب سے شیخ رشید اُمیدوار ہوں گے۔













