فخر زمان نیوزی لینڈکے آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن کی جگہ سمر سیٹ کو جوائن کریں گے

 
0
1166

اگست1(ٹی این ایس): چیمپینز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان انگلش کاﺅنٹی سیزن میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے ۔ فخر زمان نیوزی لینڈکے آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن کی جگہ سمر سیٹ کو جوائن کریں گے جو اپنے سٹریس فریکچر کے علاج کے لیے واپس نیوزی لینڈ جارہے ہیں ، فخر زمان سمرسیٹ کے لیے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلیں گے۔27سالہ فخر زمان اب تک پاکستان کے لیے 4ون ڈے میچزمیں 63کی اوسط سے 252رنز بنا چکے ہیں جبکہ 3ٹی ٹونٹی میچز میں ان کی اوسط 13رہی ہے،وہ ویزہ ملتے ہی سمرسیٹ کو جوائن کر لیں گے