شہباز شریف کو وزیر اعظم بنتا ہوا نہیں دیکھ رہا، شاہ محمود قریشی

 
0
254

اسلام آباد 1اگست (ٹی این ایس ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما  شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنتا ہوا نہیں دیکھ رہا ایک سیاسی کارکن کے طور پر سمجھتا ہوں کہ شہباز شریف والے فیصلے پر ازسر نو غور ہوگا ۔اصل اختیارات وہیں پر موجود ہیں جہاں پر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں زیادہ ووٹ ہونے کی بنا پر مسلم لیگ(ن )اپنا وزیراعظم آسانی سے بنا لے گی ۔شاہد خاقان عباسی ایک شو بوائے کے سوا کچھ نہیں ہوں گے۔