اسلام آباد اگست1(ٹی این ایس): وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی پہلی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ ٹیم کے باولنگ کوچ وسیم اکرم نے ٹیم کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ وسیم اکرم نے حال میں ٹورنامنٹ کا حصہ بننے والی نئی ٹیم ملتان کو جوائن کر لیا ہے۔ وسیم اکرم پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں ملتان کی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔