(ملک عمران خان اعوان)
راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ڈی ایس پی گوجرخان آفس میں کھلی کچہری
ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی صدر، ڈی ایس پی گوجرخان اور ایس ایچ او گوجرخان بھی موجود تھے،
کھلی کچہری میں شہریوں، سول سوسائٹی اور میڈیا پرسنز کی شرکت،
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے،
تھانہ پولیسنگ کا بنیادی یونٹ ہے، تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے، سی پی او کی افسران کو ہدایت
تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سی پی او
شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت یا تساہل برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پی او
وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او
سی پی او سید خالد ہمدانی کی چیف ٹریفک آفیسر کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت،
کھلی کچہری کے اختتام پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے کھلی کچہری میں شریک میڈیا پرسنز سے خصوصی ملاقات کی،


















