وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان درست ٹریک پر آچکا ہے: عثمان بزدار

 
0
469

لاہور 02 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں عمائدین اور معززین سے خطاب میں کہا کہ پہلے مرحلے میں ملازمتوں کی بھرتی کا اشتہار دیا جا چکا ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اب پاکستان درست ٹریک پر آچکا ہے۔ ساڑھے تین برس کے دوران صرف اور صرف عوام کی خدمت کی ہے۔ حکومت کے دامن پر کرپشن سکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں مختلف وفود نے ملاقاتیں کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل انتظامی و مالی خود مختاری دے دی۔ اب جنوبی پنجاب کے شہریوں کو کام کے لئے لاہور نہیں جانا پڑے گا۔