کراچی 02 فروری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان کے سینئر سیاستدان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انہیں دیگر پارٹیوں میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے قبول نہیں کی۔
فاروق ستار نے بتایا کہ انہیں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے معذرت کر لی۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا کہیں گے تو منع کر دوں گا، حکومت کواس دن پتہ لگ جائے گا جس دن اتحادیوں نےحمایت ختم کر دی۔