میرے خلاف جھوٹ پر مبنی خبریں سوشل میڈیا پرچلائی جا رہی ہیں، وزیر مملکت سید ایازعلی شاہ شیرازی

 
0
607

ٹھٹھہ مئی 9(ٹی این ایس) وزیر مملکت سید ایازعلی شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے منسوب خبر چلائی جارہی ہے کہ میں نے متحدہ قومی موومنٹ والوں سے مل کر سندھ میں غیرمقامی آبادکاری کو سندھ میں آباد کرنے کا بل پیش کیا ہے جوکہ بلکل جھوٹ پر مبنی افسانوی کہانی ہے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں سوچ بھی نھیں سکتا ہوں سندھ سے غداری کروں جب بل اسمبلی میں پیش ہوا تو میں اسمبلی سے غیر حاضر تھا تو میرا نام بل میں کیسے شامل ہوا ہے میں قومی اسمبلی کے اسپیکر ایازصادق سے مل کر میرے خلاف سازش کرنے والے عناصروں کے خلاف کاروائی کرنے پر زور دوں گا ۔انھوں نے کہا کہ مخالفین ہماری مقبولیت سے خائف ہے اس لیے ایک سازش کے تحت شیرازی برادراں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کے تمام ہتکھنڈے ناکام ہونگے اور انتخابات شیرازی برادراں کے امیدوار کامیاب ہونگے۔